13سالہ بھارتی بچے کا درندہ صفت فعل
نیوز ڈیسک (نئی دہلی) بھارت میں آئے دن ریپ کے واقعات تو سامنے آتے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں پیش آنے والا ایک واقعہ اس قدر خوفناک ہے کہ اس نے بھارت کی معاشرتی صورتحال پر بہت سے سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گرگاﺅں کے علاقے گاندھی نگر میں ایک 13 سالہ بچے نے اپنی 5 سالہ پڑوسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دونوں جمعہ کی شام عمارت کی سیڑھیوں پر کھیل رہے تھے کہ لڑکے نے بچی کو باتھ روم میں لےجاکر بداخلاقی کا نشانہ بنادیا۔ اس کے بعد لڑکا بھاگ گیا جبکہ بچی ماں کو خون میں پڑی ہوئی روتی ہوئی ملی۔ والدین اسے ہسپتال لے گئے اور میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق بھی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق لڑکے کو بچوں کی جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس کا تعلق بہار سے بتایا جاتا ہے لیکن اس کا خاندان گزشتہ 3 برس سے دہلی کے قریبی علاقے میں مقیم ہے۔