خوشخبری کے بعد بری خبر بھی آگئی، سعودی حکومت نے اقامہ کے اجراءکیلئے شرط رکھ دی
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نیا اعلان کر دیا گیا ہے کہ اقامہ کی تجدید یا نئے اقامہ کا اجراءاس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک کہ تمام غیر ملکی ملازمین اور ان کے 15 سال سے زائد عمر کے اہلخانہ کے فنگر پرنٹ کا کام مکمل نہیں ہو جاتا۔
خلیجی ممالک میں مذاکرات ،کفالہ سسٹم سے مکمل نجات کا امکان , جاننے کے لئے کلک کریں
ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ میجر احمد فہد کے مطابق فنگر پرنٹ رجسٹر کروانے کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے جس کے بعد آن لائن پاسپورٹ اور دیگر خدمات تک رسائی منقطع کر دی جائے گی۔ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مملکت میں دوبارہ داخلے کے ویزے، ملازمت کی تبدیلی اور معلومات کی منتقلی کو بھی فنگر پرنٹ رجسٹریشن کے ساتھ مشروط کر دیاگیا ہے، اور شہریوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ یہ جاننے کیلئے کہ آپکے فنگر پرنٹ کی رجسٹریشن ہو چکی ہے یا نہیں ویب سائیٹwww.gdp.gov.sa کا استعمال کریں۔
سعودی حکومت کا نئے اقامہ قانون پر غور ، غیر ملکیوں کے لئے زبردست خوشخبری