وائٹ ہاؤس کے حفاظتی دیواریں اونچی اور خفیہ محافظوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے: تحقیقاتی کمیشن کی تجویز

وائٹ ہاؤس کے حفاظتی دیواریں اونچی اور خفیہ محافظوں کی تعداد میں اضافہ کیا ...
وائٹ ہاؤس کے حفاظتی دیواریں اونچی اور خفیہ محافظوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے: تحقیقاتی کمیشن کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کی رہائش گاہ (وائٹ ہاؤس) کی حفاظت کی جانچ پڑتال کرنے والے تحقیقاتی کمیشن نے تجویز دی ہے کہ بیرونی حفاظتی رکاوٹوں کو کم از کم چار سے چھ فٹ تک اونچا کیا جائے جبکہ حفاظت پر مامور خفیہ اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ سروسز کا ادارہ صدر سمیت دیگر اہم شخصیات کی حفاظت کا ذمہ دار ہے جس کے اہلکار امریکی صدر کی رہائش گاہ پر بھی تعینات کئے گئے ہیں تاہم ایک شخص نہ صرف وائٹ ہاؤس کی دیوار پھلانگنے میں کامیاب ہو گیا بلکہ وہ خفیہ اہلکاروں کو چکما دے کر صدارتی محل کے مرکزی احاطے میں بھی پہنچ گیا تھا۔

اس واقعے کے رونما ہونے کے بعد ہی ادارے کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے ایک خودمختار تحقیقاتی کمیشن کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیشن نے اپنے رپورٹ 15 دسمبر 2014 کو امریکی خفیہ سروسز کو ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے اس ادارے کے خفیہ اہلکار انتہائی معمولی تربیت یافتہ ہیں جبکہ صدارتی محل میں ان کی تعداد بھی کم ہے۔

افغان جنگ صرف پاکستان اور امریکہ کے مفاد میں ہے: حامد کرزئی

کمیشن نے تجویز دی ہے کہ وائٹ ہاؤس کی بیرونی دیواروں میں متوزی سلاخوں کی بجائے عمودی سلاخیں استعمال کی جائیں اور ان کی اونچائی میں بھی چار فٹ سے چھ فٹ تک اضافہ کیا جائے۔ اسی کمیشن نے مشورہ دیا ہے کہ اہم شخصیات کی حفاظت کرنے والے ادارے کا اگلا سربراہ کسی اور سکیورٹی ادارے کا تربیت یافتہ ہونا چاہئے۔