سعودی عرب کو یمن میں اہم کامیابی مل گئی ،صدارتی محل خالی کروا لیا
صنعائ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی طیاروں کی بمباری کے بعد حوثی باغی اور ان کے اتحادی جنگجو کو صدارتی محل سے پسپا کردیاہے ۔ویب سائٹ العربیہ کے مطابق حوثی باغیوں نے جمعرات کے کو صدر ہادی کے وفادار حامیوں کے ساتھ شدید مقابلے کے بعد پہاڑی پر واقع صدارتی محل پر قبضہ کر لیا تھا ۔العربیہ لکھتاہے کہ عدن سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’حوثی ملیشیا اور ان کے اتحادیون نے جمعہ کو علی الصباح قص المعاشیق خالی کر دیاہے۔‘
قبل ازیں جمعرات کو سعودی عرب کی قیادت میں حوثی مخالف فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا عارضی دارالحکومت عدن اب مستحکم ہے اور وہاں حوثی شیعہ باغی اور ان کی اتحادی فورسز کسی بھی سرکاری عمارت پر قبضہ نہیں کرسکی ہیں۔العربیہ کے مطابق بریگیڈئیر جنرل احمد عسیری نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عدن کے دو حصوں میں حوثی باغیوں اور سابق صدرعلی عبداللہ صالح کے وفاداروں کی مقامی مسلح گروپوں کے ساتھ لڑائی ہورہی ہے اور آپریشن ''فیصلہ کن طوفان'' کی مرکزی کمان مقامی لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔