مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ کیلئے گورنرراج نافذ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کردیاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدر پرناب مکھر جی نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے اور یہ گورنر راج چھ مہینوں کے لیے لگایاگیاہے ۔ یادرہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی حکومت کے لیے انتخابی ڈھونگ رچایاگیاتھالیکن ناکامی ملنے پر گورنر راج لگادیاگیا۔
یاد رہے کہ ایک ہندو نریندر راج وہرا ،مقبوضہ کشمیر کے گورنر ہیں۔