سعودی عرب میں پاکستانی مزدور 'بےقابو' ہو گیا،گرفتار کرلیا گیا
جازان (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک 53 سالہ پاکستانی مزدور نے تیز دھار آلے سے متعدد وار کرکے اپنے ساتھی مزدور کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ عینی شاہد امان اللہ نے بتایا کہ تاج محمدنامی ادھیڑ عمر شخص نے اپنے ساتھی مزدور کی گردن پر تیز دھار آلے سے تین وار کئے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ واقع کے وقت جائے وقوعہ پر تقریباً 100 افراد موجود تھے جن میں سے کچھ نے آگے بڑھ کر تاج محمد کو قابو کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول تقریباً 3 ماہ پہلے تک اکٹھے رہ رہے تھے۔ مقتول کی لاش کو جازان ہسپتال کے مردہ خانے میں پہنچا دیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
جہازوں پر تمباکو نوشی کی اجازت نہیں تو ٹائلٹ میں ایش ٹرے کیوں ہوتی ہے؟معمہ حل ہو گیا