برہنہ ٹانگوں والی خاتون نے کابل میں تہلکہ مچادیا

برہنہ ٹانگوں والی خاتون نے کابل میں تہلکہ مچادیا
برہنہ ٹانگوں والی خاتون نے کابل میں تہلکہ مچادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کی آدھی ٹانگوں کا ننگا ہونا کئی معاشروں میں برانہیں سمجھاجاتالیکن افغان دارلحکومت کابل میں برہنہ ٹانگوں والی خاتون نے تہلکہ مچادیا۔
کابل میں ایک خاتون مغربی معاشرے کی طرز پر آدھی ٹانگوں تک لباس زیب تن کیے ہوئے گلی میں نکل آئی جسے دیکھنے کے لیے ٹریفک رک گئی۔ مذکورہ نامعلوم خاتون نے آدھے جسم پر کوٹ اور ارغوانی رنگ کی جرابیں پہن رکھی تھیں ، اُس کا سربھی ڈھکا ہوانہیں تھا اور وہ گھورتے لوگوں کو نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھتی چلی گئی ۔

سابق امریکی صدر بش کی بیٹی کی جانب سے وائٹ ہاوس میں شرمناک حرکات کا اعتراف ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
ایک مقامی صحافی نے بتایاکہ وہ یہ صورتحال دیکھ کر حیران تھا، اِس سے پہلے افغانستان میں ایسی کوئی خاتون نہیں دیکھی گئی،یہاں خواتین کا مکمل جسم اور چہرہ بھی ڈھانپاہوتاہے۔اُنہوں نے بتایاکہ خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بات کیے بغیر تیزی سے آگے بڑھ گئی۔
ابتدائی طورپر خاتون کی شناخت یا ٹھکانہ معلوم نہیں ہوسکا تاہم تصاویر سے شبہ ہوتاہے کہ وہ کوئی غیرملکی ہوسکتی ہے ۔ ان تصاویر کے آنے کے بعد یہ انٹرنیٹ صارفین میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور لوگ حیران ہیں کہ ایسا کابل میں کیسے ہوسکتا ہے۔