دہشت گردوں کو سمجھے بغیر ان کو شکست نہیں دی جا سکتی : بان کی مون

دہشت گردوں کو سمجھے بغیر ان کو شکست نہیں دی جا سکتی : بان کی مون
دہشت گردوں کو سمجھے بغیر ان کو شکست نہیں دی جا سکتی : بان کی مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کوجڑ سے اکھاڑنے کی کوششیں کامیاب ہوں گی جبکہ تمام ممالک کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہو گا۔بان کی مون کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو سمجھے بغیر ان کو شکست نہیں دی جا سکتی جبکہ نئی نسل کو دہشت گردی کی لعنت سے بچانے کے لیے تعلیم واحد حل ہے۔

عوام کی موجیں ختم ،پٹرول مہنگاہونے کاامکان

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو تنہاءچھوڑنا پہلی ترجیح ہونی چاہیئے جبکہ دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو سراہنا چاہیئے ۔دہشت گردوں کو واحد نظریہ دہشت پھیلانا ہے جبکہ اس کا مقابلہ لوگوں کو روزگار اور سماجی مدد فراہم کر کے کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے اظہار افسوس کرنا ان کے ضیاع کا ازالہ نہیں ہے جبکہ ہمیں دنیا سے دہشت گردی ختم کرنا ہو گی۔