دہشت گردی اسلام کے خلاف پروپیگینڈا ہے ، مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں : باراک اوباما

دہشت گردی اسلام کے خلاف پروپیگینڈا ہے ، مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں : ...
دہشت گردی اسلام کے خلاف پروپیگینڈا ہے ، مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں : باراک اوباما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسلام میں شدت پسندی کی گنجائش نہیں ہے جبکہ مسلمان ہی دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انتہاءپسندی کی روک تھام کے لیے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جبکہ مسلمان ہی دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی امداد سب سے برا خطرہ ہے جبکہ عرب اقوام سمیت پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بچوں کا قتل عام کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ان کی سازشوں کا جواب متحد ہو کر دینا ہو گا۔

دہشت گردوں کو سمجھے بغیر ان کو شکست نہیں دی جا سکتی : بان کی مون

انہوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کا تعاون چاہتے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے خلاف موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔جبکہ عالمی طاقتیں تعلیم کو عام کرنے کے لیے بھی ان کا ساتھ دیں۔باراک اوباما کا کہنا تھا کہ صرف تعلیم کے ذریعے ہی دہشت گردی سے اپنی اگلی نسل کو پاک رکھا جا سکتا ہے۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2012 ءسے طالبان سے مذاکرات نہیں ہوئے جبکہ طالبان سے براہ راست بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔