یمن میں باغیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ سعودی اہلکار میدان میں آگئے

یمن میں باغیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ سعودی اہلکار میدان میں آگئے
یمن میں باغیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ سعودی اہلکار میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی جاری ہے جس دوران ابھی تک سعودی اتحادی عدن ملٹری ایئربیس کا قبضہ چھڑا کر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن میں شیعہ باغیوں کے خلاف کارروائی میں سعودی عرب کے ڈیڑھ لاکھ فوجی اور 100لڑاکا جہاز حصہ لے رہے ہیں جبکہ مصر، اردن ، سوڈان اور پاکستان کارروائی کے لیے تیار ہیں ۔
آپریشن میں متحدہ عرب امارات کے 30، بحرین اور کویت کے 15,15، قطر کے 10، اردن کے چھ اور سوڈان کے چھ طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ ترکی نے بھی سعودی اتحادی افواج کی حمایت کا اعلان کردیا۔
دوسری طرف برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز کے مطابق تہران سے مدد طلب کرنے کے سوال پر یمن کے باغیوں نے ایران سمیت کسی سے مدد طلب نہیں کی اور مقابلے کی تیار ی کررہے ہیں ۔
اُدھر سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے جنوبی سات ایئرپورٹس پر فلائنگ شیڈول معطل کردیاہے ۔