آذربائیجان میں امریکی امداد سے چلنے والاریڈیو سٹیشن پکڑاگیا
باکو(مانیٹرنگ ڈیسک) آذربائیجان کے دارالحکومت میں پولیس نے امریکی امداد سے چلنے والے ریڈیو سٹیشن آزادلق پر چھاپہ مارکر صحافیوں کو عمارت سے نکال دیا اور ریڈیو بند کر دیا ہے۔ایک حکومتی اہلکار نے کہا ہے کہ ریڈیو سیٹیشن پر چھاپہ ایک ’سنگین جرم‘ کی تفتیش کے سلسلے میں مارا گیا ہے۔
معروف نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ریڈیو فری یورپ ، ریڈیو لبرٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح پولیس اہلکاروں نے آذربائیجانی ریڈیو آزادلق دفتر پر چھاپہ مارا اور صحافیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
اچانک شادی نے دلہن کو حیرت میں مبتلا کر دیا
ریڈیو آزادلق کے ڈائریکٹر سٹیشن منیجرنے بتایا ہے کہ مسلح پولیس نے جمعہ کو روز ریڈیو سٹیشن بند کر دیا ہے،آلات اور کمپیوٹر ضبط کرلیے گئے۔
ریڈیو فری یورپ کی جانب سے ایک ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا ہے جس میں پولیس اہلکاروں اور سرکاری وکلا کو فائلوں اور فولڈروں کو اپنے قبضے میں لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔