امریکہ پھر اپنی بات سے مکر گیا

امریکہ پھر اپنی بات سے مکر گیا
امریکہ پھر اپنی بات سے مکر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرہ سال تک افغان سرزمین پر نیٹو کی تقریباً ڈیڑھ لاکھ افواج کی موجودگی کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ اتحادی افواج رواں سال کے آخر میں رخصت ہوجائیں گی، لیکن اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ یہ محض نیم رخصتی ہوگی اور خصوصاً امریکہ نے افغانستان میں اپنی فوج کی قابل ذکر تعداد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ کی دریافت کاقصہ،پڑھنے کے لئے کلک کریں
اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق پہلے یہ طے پایا تھا کہ نیٹو کے 130000فوجیوں میں سے تقریباً 12000 افغانستان میں رہیں گے جبکہ باقی 2014ءکے اختتام تک رخصت ہوجائیں گے۔ اب یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ امریکہ نے افغانستان میں رکنے والے اپنی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ اس تعداد کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے لیکن اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ پہلے بتائی گئی تعداد سے تقریباً 1000 زیادہ فوجی افغانستان میں رکھنا چاہتا ہے۔ جنوری 2015ءسے اتحادی افواج افغانستان میں "Resolute Support" کے نام سے نئے مرحلے کا آغاز کررہی ہیں جس کا مقصد گزشتہ 13 سال سے جاری آپریشن اور اقدامات کے نتائج اور اثرات کو برقرار رکھنا ہے۔