دبئٰی میں ایماندار پاکستانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

دبئٰی میں ایماندار پاکستانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا
دبئٰی میں ایماندار پاکستانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قانون شکنی کے واقعات تو اکثر ہم سنتے رہتے ہیں لیکن ایسے میں دبئی میں ایک رینٹل کار کمپنی میں کام کرنے والے 20 سالہ پاکستانی شاہان سردار نے ایسا کام سرانجام دیا کہ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

شمالی کوریا نے امریکی الزامات کا جواب دے دیا ،صدر اوباما کو دلچسپ نام دے دیا

تفصیلات کے مطابق کمپنی سے گاڑی حاصل کرنے والے سعودی شہری نے کار واپس کی تو ڈرائیور سیٹ کے ’میٹ‘ کے نیچے 25 ہزار درہم نقدی بھول گیا۔ گاڑی کی صفائی کے دوران شاہان کو یہ رقم ملی تو اس نے فوری طور پر یہ اپنے سپر وائزر کو دے دی۔ اس عمل سے خوش ہوکر سعودی شہری نے ’فاسٹ رینٹ اے کار‘ کمپنی کو شکریہ کی ای میل لکھی جبکہ کمپنی نے شاہان کو خصوصی خط اور 500 درہم بطور انعام دیا۔ مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے شاہان کا کہنا تھا کہ اس نے یہ رقم ملنے پر اپنے پاس رکھنے کا سوچا بھی نہیں اور فوری اپنے منیجر کو بتادیا۔ شاہان آٹھ ماہ قبل دبئی گیا تھا۔ اس کے آٹھ بہن بھائی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔