اس نوجوان کی زندگی میں ایسا کیا ہوا کہ اس نے داعش نے شمولیت اختیار کر لی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک کے نوجوان اکثر شدت پسند تنظیم داعش کی انٹرنیٹ پر چلائی گئی مہم سے متاثر ہوکر جنگجو بننے کیلئے شام پہنچتے رہے ہیں لیکن حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان جو ناتھن ایڈورڈز محض اس وجہ سے داعش میں شامل ہوگیا ہے کہ اسے کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملا تھا۔
دہلی میں درج ہونے والے ریپ کے مقدمات میں سے بیشتر جھوٹے نکلے تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
جوناتھن کی شہریت کے بارے میں ابھی واضح معلومات دستیاب نہیں ہیں لیکن خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کا تعلق برطانیہ یا آسٹریلیا سے ہے۔ ٹویٹر پر اس کی تصویر جاری کی گئی ہے جس میں وہ دو جنگجوﺅں کے درمیان بیٹھا ہے اور تینوں نے جدید بندوقیں پکڑ رکھی ہیں جبکہ پس منظر میں داعش کا جھنڈابھی نظر آرہا ہے۔
مغربی سیکیورٹی ماہرین کے مطابق داعش میں شمولیت کے بعد تقریبا 35 برطانوی افراد اب تک شام میں ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے ابو عبدالمالک البرطانوی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے ہلاک ہوا۔