فیس بک نے ترکی میں گستاخانہ مواد ہٹادیا

فیس بک نے ترکی میں گستاخانہ مواد ہٹادیا
فیس بک نے ترکی میں گستاخانہ مواد ہٹادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائیٹ فیس بک نے ترکی میں گستاخانہ مواد پر مشتمل صفحات کو ہٹادیاہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پیشرفت ترکی کی ایک عدالت کے اس فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں فیس بک کو حضرت محمد ﷺ کی تضحیک پر مشتمل مواد فوری طور پر ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس سے پہلے حکومتی حکم کے بعد روس میں بھی مختلف صفحات کو فیس بک سے ہٹایا جا چکا ہے۔ واضح رہے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ مواد کی اشاعت کے بعد اس کے دفتر پرہونے والے حملوں پر رد عمل دیتے فیس بک کے بانی مارک ذوکر برگ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت ایسا مواد ہٹانے پر راضی نہیں ہوں گے۔

مصریوں نے غلطی سے فرعون کی ’شیو‘کر دی