سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی طبیعت بگڑ گئی
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس پر اُنہیںریاض ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ٹیسٹ جاری ہیں ۔
ابتدائی طورپر شاہی خاندان کی طرف سے بیماری کی نوعیت کے بارے میں بیان سامنے نہیں آیا تاہم جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے ۔
یادرہے کہ 90سالہ شاہ عبداللہ کی کمر میں تکلیف رہتی ہے اوراِسی مسئلے کی وجہ سے اُن کا آپریشن بھی ہوچکاہے ۔