سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے درمیان بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں عمران خان کی جانب سے چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولت کی باقاعدہ دعوت بھی دی گئی ہے۔ذرائع کے جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوہدری محمد سرور کو عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے مقاصد ایک ہے اس لیے آپ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کریں جبکہ چوہدری سرور کی جانب سے بھی جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج بے پناہ کامیابیاں حاصل کر رہی ہے : شہباز شریف

ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  چوہدری محمد سرور تحریک انصاف کے صدر یا پنجاب کا انچارج بننے کے خواہشمند ہیں۔ جبکہ اس ضمن میں وہ تحریک انصاف کی قیادت سے تحریری یقین دہانی بھی چاہتے ہیں۔واضح رہے  اس ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔تاہم چوہدری سرور کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔