سینیٹ الیکشن کے دوران خیبر پختونخواہ میں باہر سے پرچیاں منگوا کر ووٹ کی تذلیل کی گئی : قمر الزمان کائرہ

سینیٹ الیکشن کے دوران خیبر پختونخواہ میں باہر سے پرچیاں منگوا کر ووٹ کی ...
سینیٹ الیکشن کے دوران خیبر پختونخواہ میں باہر سے پرچیاں منگوا کر ووٹ کی تذلیل کی گئی : قمر الزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان دوسری جماعتوں پر الزام لگانے سے پہلے سوچ لیا کریں جبکہ دوسری جانب خیبر پختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کی ووٹنگ کے دوران باہر سے پرچیاں منگوا کر ووٹ کی تذلیل کی گئی ہے۔قمر الزمان کائرہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ہر ایشو پر بائیکاٹ کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیئے جبکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل عمران خان کے بائیکاٹ کی سمجھ نہیں آ رہی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کا اتحادیوں سے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے اور مشاورت کے بعد ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حتمی امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آصف علی زرداری کاسراج الحق کو فون ،سینیٹ چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب پر تبادلہ خیال