اوگراکا سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

اوگراکا سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
اوگراکا سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں سی این جی قیمت میں 16روپے11پیسے فی کلو جبکہ کے پی کے اور بلوچستان میں 17روپے63پیسے فی کلو کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اور سندھ میں سی این جی کی نئی فی کلو قیمت 55روپے 39پیسے جبکہ کے پی کے اور بلوچستان میںفی کلو قیمت 58روپے 72پیسے ہو گی ۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے سے قبل قانونی مشاورت ، لائحہ عمل تیار

مزید :

اسلام آباد -