سانحہ پشاور، تحریک انصاف نے پاک نیوزی لینڈون ڈے میچ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ پشاور کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے پاک نیوزی لینڈ ون ڈے میچ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیاہے ۔ یہ مطالبہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی نے کیاہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ پاکستان پشاور میں ہونیوالی معصوم بچوں کی شہادتوں پر سوگ میں ڈوباہواہے ، پی سی بی (آج )بدھ کو ہونیوالا ون ڈے میچ ملتوی کرائے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اس سے قبل آسٹریلیا کے کھلاڑی کی موت پر آسٹریلیا بھی اپنے کھیل منسوخ کرچکاہے ۔