تحریک انصاف کے دھرنے میں سانحہ پشاور کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا

تحریک انصاف کے دھرنے میں سانحہ پشاور کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا
تحریک انصاف کے دھرنے میں سانحہ پشاور کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی چوک میں جاری تحریک انصاف کے دھرنے میں سانحہ پشاورکے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی چیئرمین عمران خان، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور جہانگیر ترین سمیت تمام تر مرکزی قیادت موجود تھی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی جنازے میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دائیں بھی کی گئیں۔ واضح رہے گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں 132 بچوں سمیت145 افراد شہید ہو گئے تھے۔