جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، اسمبلی جانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے : شیریں مزاری
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے جبکہ پارلیمنٹ جانے کے حوالے سے فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام آئندہ ہفتے ہو جائے گا جبکہ یہ کمیشن 45 روز میں الیکشن 2013 ءمیں ہونے والی دھاندلی سے متعلق فیصلہ کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن کی جانب سے ہونے والا فیصلہ تحریک انصاف کو قبول ہو گا جبکہ تمام سیاسی جماعتیں اس کمیشن میں الیکشن دھاندلی سے متعلق ثبوت فراہم کر سکیں گی۔آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا مسئلہ حل ہو گیا ہے جبکہ اگلا مرحلہ انتخابی اصلاحات ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواہش ہے کہ انتخابی اصلاحات کی جائیں تاکہ آئندی کسی الیکشن میں دھاندلی نہ کی جا سکے۔
اسحاق ڈار کا اسفند یار ولی کو فون ، جوڈیشل کمیشن پر تبادلہ خیال