اشتر اوصاف علی کو وزیر اعظم کا خصوصی معاون برائے قانون مقرر کرنے کی سمری منظور
لاہور(نامہ نگار خصوصی )ممتاز قانون دان اشتر اوصاف علی کو وزیراعظم کا خصوصی معاون برائے قانون مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس سلسلے میں وزارت قانون کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کی منظوری دے دی ہے اور آئندہ24گھنٹوں میں اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے اشتر اوصاف علی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔جبکہ اشتر اوصاف علی کا شمار ممتاز آئینی ماہرین میں ہوتا ہے اور وہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔جبکہ اشتر اوصاف علی شریف برادران کے نیب کیسز سمیت اہم کیسز میں بطور وکیل بھی کام کر چکے ہیں۔
ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام صرف الفاط کی جادوگری نہیں ،تمام جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا:آصف علی زرداری