اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا وزیر اعظم میاں نوازشریف کو فون

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا وزیر اعظم میاں نوازشریف کو فون
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا وزیر اعظم میاں نوازشریف کو فون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو فون کر کے سانحہ پشاور کے حوالے سے تعزیت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں بان کی مون نے پشاور سانحے کی مذمت کے ساتھ شہداءکے حوالے سے تعزیت بھی کی۔بان کی مون نے وزیر اعظم پاکستان کو کہا کہ اس مشکل گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری پشاور میں ہونے والے سفاکانہ واقعے کی مذمت بھی کرتی ہے۔

آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا