حکومت اور تحریک انصاف کی سوچ ایک جیسی ہے ، جوڈیشل کمیشن پر اختلافات ختم ہو گئے ہیں : اسحاق ڈار

حکومت اور تحریک انصاف کی سوچ ایک جیسی ہے ، جوڈیشل کمیشن پر اختلافات ختم ہو ...
حکومت اور تحریک انصاف کی سوچ ایک جیسی ہے ، جوڈیشل کمیشن پر اختلافات ختم ہو گئے ہیں : اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد دونوں رہنماﺅں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کی سوچ ایک جیسی ہے جبکہ دونوں جماعتوں کی کوشش ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی بھرپور کوشش ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روک سکے جبکہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے تمام جماعتوں کے رہنماﺅں سے رابطے میں بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت 3 بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نے کل ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے:آرمی چیف

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے جاری بحران کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن پر تحریک انصاف کے ساتھ بہت حد تک اختلافات ختم ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب سیاسی جرگہ بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوششیں کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جرگے کو جمعرات کو اس حوالے سے جواب دینے کو کہا تھا جبکہ 6 میں سے 5 نکات کو ریویو کر لیا گیا ہے اور زیادہ تر اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جلد جوڈیشل کمیشن قائم کر لیا جائے تاکہ بحران جلد حل ہو سکے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو اسمبلی اجلاس میں آنے کی دعوت دی گئی ہے جبکہ ان کی جان سے اجلاس میں آنے سے انکار نہیں کیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے تفصیلی بات ہوئی ہے جبکہ غلط لوگوں کو سیاست سے نکالنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سیاست دانوں پر بدنماءداغ ہے جبکہ ووٹ کی خرید و فروخت کرنے والے ایم پی اے کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن کے لیے خفیہ بیلیٹ پیپر کے حق میں نہیں ہے جبکہ الیکشن میں خرید و فروخت روکنے کے لیے سب جماعتوں کو عملی اقدامات کرنے ہوں ہے۔