سانحہ بلدیا ٹاﺅن کے ملزموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی:غلام حیدر جمالی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہاہے کہ سانحہ بلدیا ٹاﺅن پر بھی ان کی نظر ہے ،آتشزدگی سے 300انسان زندہ جلے جو کہ بڑا نقصان ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام حیدر جمالی نے کہاکہ صولت مرزا کے بیانات پربنی جے آئی ٹی رپورٹ میں پانچ ہفتے لگیں گے صولت مرزا کے بیانات پر بنی جے آئی ٹی رپورٹ میں چار سے پانچ ہفتے لگیں گے۔ان کا کہناتھا کہ سانحہ بلدیا ٹاﺅن کے ملزموں کے ساتھ ہرگز رعایت نہیں کی جائے گی جو حقیقت ہے اس پر قانون کے مطابق عمل ہو گا۔