عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا گیا

عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا گیا
عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے لیاری گینگ وار میں ملوث عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کے معاملے میں اہم فیصلہ لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ دبئی میں موجود تھا جہاں اسے انٹرپول نے گرفتار کر لیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ اسی ہفتے عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کے لیے ٹیم کو دبئی بھجوائی جائے گی۔جس کے بعد اسے حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

لاہور:قذافی اسٹیڈیم کے قریب نوجوان نے 3 خواتین کو قتل کر کے خود کشی کر لی