رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز سے ملنے والے اسلحہ لائسنس کی تفصیلات جاری کر دیں

رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز سے ملنے والے اسلحہ لائسنس کی تفصیلات جاری کر ...
رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز سے ملنے والے اسلحہ لائسنس کی تفصیلات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی جانب سے 11 مارچ 2015 ءکو مارے گئے چھاپے کے دوران برآمد کیے گئے اسلحہ کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔ترجمان رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خورشید میموریل ہال سے 124 ہتھیار برآمد کیے گئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے 107 ہتھیاروں کے لائسنس بھیجے گئے تھے جن میں سے 71 کی تصدیق کر لی گئی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق 36 اسلحہ لائسنس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور 17 کے لائسنس بھیجے ہی نہیں گئے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کہا گیا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نائن زیرو کے خورشید ہال سے ملنے والے 53 ہتھیار لائسنس یافتہ نہیں تھے ۔ ہتھیاروں کی تفصیلات کے حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، ایم 4 ، رائفلز ، رپیٹر اور پستول شامل ہیں ۔

عمران فاروق قتل منصوبے میں واٹر بورڈ کا افسر بھی شامل تھا : گرفتار مرکزی ملزم کا انکشاف