یوحنا آباد دھماکوں کی مذمت ، قوم مسیحی برادری کے ساتھ کھڑی ہے : الطاف حسین

یوحنا آباد دھماکوں کی مذمت ، قوم مسیحی برادری کے ساتھ کھڑی ہے : الطاف حسین
یوحنا آباد دھماکوں کی مذمت ، قوم مسیحی برادری کے ساتھ کھڑی ہے : الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اقلیتی برادری کو نشانہ بنا کر بزدلانہ کاروائی کی ہے۔لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت ایم کیو ایم اقلیتی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے رہنماﺅں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مسیحی برادری کی جانب سے ہونے والے دعائیہ اجتماعات میں شریک ہوں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں تاکہ مسیحی برادری کو احساس ہو سکے کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ تنہاءنہیں ہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

لاہور کے گرجا گھرپر حملہ پاکستان پر حملہ ہے:وزیراعظم نواز شریف

مزید :

کراچی -