اگر وزیراعلیٰ ہاﺅس پر حملہ کیا تھا توایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی گئی:فیصل سزواری

اگر وزیراعلیٰ ہاﺅس پر حملہ کیا تھا توایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی گئی:فیصل ...
اگر وزیراعلیٰ ہاﺅس پر حملہ کیا تھا توایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی گئی:فیصل سزواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سزواری نے کہاہے کہ ہو قتل ہونے والے کارکن کی لاش لے کر وزیراعلیٰ ہاﺅس گئے تھے اگر وزیراعلیٰ ہاﺅس پر حملہ کیا تھا تو ایف آر کیوں نہیں کاٹی گئی ہم پر ؟۔فیصل سبزواری نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپنے الفاظ اور اپنی سوچ سے ثابت کیاہے کہ سندھ بد قسمت صوبہ ہے اور بدعنوان کراچی پولیس نے ایم کیوایم کے کارکنان کو قتل کیا جن کو انصاف نہیں ملا۔
فیصل سبزواری نے کہاکہ اگر ایم کیوایم نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس پر حملہ کیا تھا حکومت نا اہل ہے جس کا وزیراعلیٰ کہ رہاہے کہ اس کے گھر پر حملہ کیا گیا لیکن ایف آر نہیں کاٹی گئی ۔
اس موقع پرر ایم کیوا یم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ قائم علی شاہ کے دورحکومت میں 650کارکن قتل کیے گئے اس پر وزیراعلیٰ کو برطرف کردینا چاہیے اور اگر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کو نہ روکا گیا ملک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔