رینجرز اہلکاروں نے میرے گھر پرچھاپہ نہیں مارا : سی پی ایل سی چیف

رینجرز اہلکاروں نے میرے گھر پرچھاپہ نہیں مارا : سی پی ایل سی چیف
رینجرز اہلکاروں نے میرے گھر پرچھاپہ نہیں مارا : سی پی ایل سی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان رینجرز کی وجہ سے قائم ہے جبکہ رینجرز نے میرے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا۔26 سالہ نوجوان لاریب کے اغواءکے حوالے احمد چنائے کا کہنا تھا کہ لاریب میرے گھر سے برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی رینجرز نے میرے گھر سے 15 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں ۔انہوں نے وضاحت کی کہ میرے گھر پر چھاپہ مارنے اور تاوان کی رقم برآمد ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ میڈیا کو ذرائع نے غلط خبر دی ہے۔

رینجرزکا سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ

سی پی ایل سی چیف کا کہنا تھا کہ لاریب کل رات ساڑھے 10 بجے اغواءہوا جبکہ اس کے اہل خانہ نے رینجرز کے علاوہ سی پی ایل سی سے بھی رابطہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد بطور سی پی ایل سی چیف انہوں نے رینجرز کے کرنل طاہر اور جنرل بلال سے تفصیلی ملاقات کی جبکہ ان کے ساتھ کوآرڈینشن کے معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ مغوی لاریب صبح 4 بجے بازیاب ہو گیا تھا جبکہ رینجرز اہلکار ساڑھے 5 بجے میرے گھر آئے جبکہ ان سے اس وقت بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد آج صبح دوبارہ ملاقات بھی طے کی گئی تھی۔انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ہی میرے گھر میں چھاپہ مارا گیا ہے اور نہ ہی کوئی تاوان کی رقم برآمد ہوئی ہے۔

رینجرز نے بازیاب نہیں کروایا ،مغوی لاریب کا دعوی
سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے جس میں رینجرز نے اہم کردر ادا کیا ہے۔رینجرز ایک قومی ادارہ ہے جبکہ سی پی ایل سی شہر میں معاون کے طور پر رینجرز کے ساتھ کام کرتا ہے۔رینجرز کی تمام کاروائیوں میں سی پی ایل سی بھرپور تعاون کرتا ہے اور دونوں اداروں کے درمیان اختلاف کی خبریں سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں ۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے میں پنجاب سرفہرست ہے : وزیر داخلہ پنجاب