لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عدالتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عدالتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس منظور ملک نے کہا ہے کہ عدالتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاءسائل بن کر سوچیں کہ وہ کس کرب میں مبتلا ہیں۔ ان کے دکھ کا احساس کرتے ہوئے جلد از جلد مقدمات نمٹانے میں مدد کریں۔