پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کے احکامات جاری

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کے احکامات جاری
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں کوئیک رسپانس فورس کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ احکامات آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیراکی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سکولوں میں پہلے سے تعینات گارڈز کی بھی ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ صوبے بھر میں 12 جنوری تعلیمی ادارے کھولے جا رہے ہیں۔

تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: شہباز شریف