سٹیشنز ماسٹرز کی اسامیاں اپ گریڈ ہوں گی ،ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

سٹیشنز ماسٹرز کی اسامیاں اپ گریڈ ہوں گی ،ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست ...
سٹیشنز ماسٹرز کی اسامیاں اپ گریڈ ہوں گی ،ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جنرل مینجر ریلوے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے وزارت ریلوے کو ایک ماہ میں سٹیشن ماسٹرز کی تمام اسامیاں اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے یہ حکم سٹیشن ماسٹرز ایسویسی ایشن کے صدر علی مشوری کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے جاری کیا ۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سٹیشن ماسٹر کی پوسٹ کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا جس سے ملک بھر کے 2 ہزار 353سٹیشن ماسٹرز متاثر ہو رہے ہیں اور ان میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر جی ایم ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
جی ایم ریلوے کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں سٹیشنز ماسٹر زکی پوسٹ کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے سمری بنا کر وزارت ریلوے کے سیکرٹری کو بھجوا دی گئی ہے جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے وزارت ریلوے کے سیکرٹری کو عدالتی فیصلے پر ایک ماہ میں عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

لاہور -