قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کا سرچ آپریشن، ایک غیر ملکی گرفتار

قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کا سرچ آپریشن، ایک غیر ملکی گرفتار
قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کا سرچ آپریشن، ایک غیر ملکی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس لائنز میں دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک غیرملکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس لائنز میں خود کش دھماکہ ہو گیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔پولیس نے قلعہ گجر سنگھ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس لائنز کے عقب میں ایک بوسیدہ عمارت میں چھاپہ مارا جہاں سے ایک مشکوک شخص گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص افغانی ہے اور اسے شک کی بناءپر حراست میں لیا گیا ہے تاہم اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تذکرے پر رانا ثناء اللہ سیخ پا ، صحافی کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیدیا