لوڈ شیڈنگ کا حل فرنس آئل سے نہیں بلکہ پانی سے ممکن ہے:مونس الٰہی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے زیادہ بجلی بنانی ہے اور لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن کرنا ہے تو پھر مہنگے فرنس آئل کی بجائے زیادہ سے زیادہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرنا ہوں گے،یہی منصوبے پاکستان کو 18 گھنٹے کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوا سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانی سے بجلی بنانے کا سب سے اہم منصوبہ کالاباغ ڈیم ہے اور اس کی تعمیر فوری طور پر شروع ہونی چاہےے ۔کالاباغ ڈیم ملک کو 3600 میگا واٹ بجلی انتہائی سستے داموں بجلی فراہم کر سکتا ہے ۔