نیوائیر نائٹ ،علامہ اقبال ائیرپورٹ پر دس پر ہزار پولیس اہلکار تعینات
لاہور(مانیڑنگ ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نیو ائیرنائیٹ کو دس ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی درالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی سخت کرنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔لاہور ایئرپورٹ پر دس ہزار سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا چیکنگ کا نظام بھی سخت کر دیاگیاہے اور شہر کی بڑی شاہراہوں اور بڑی عمارتوں پر بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام تر انتظامات حساس اداروں کی رپورٹ پر کیے جا رہے ہیں۔