بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ کے 2ملزموں پر فرد جرم عائدکردی گئی 

بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ کے 2ملزموں پر فرد جرم عائدکردی ...
بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ کے 2ملزموں پر فرد جرم عائدکردی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعیدنے بھارتی دہشت گردسربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان سرفرازاورمدثرپر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ،کیس کی سماعت 13ہ فروری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔عدالت میں کوٹ لکھپت پولیس نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کاچالان پیش کررکھاہے ،جس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی جا رہی ہے۔ عدالت نے اس کیس میں دونوں ملزمان پرفردجرم عائدکرکے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت تیرہ فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے جیل میں قیدسربجیت سنگھ کوتلخ کلامی پراینٹیں مارکرہلاک کردیاتھا۔سربجیت کی ہلاکت پرکوٹ لکھپت پولیس نے دونوں ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج کیاجس کی جیل کے اندرہی سماعت کی جارہی ہے۔

مزید :

لاہور -