کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیریوں کی اقتصادی , سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ، آزادی کی جنگ کے شہداءکو سلام : نواز شریف

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیریوں کی اقتصادی , سیاسی اور سفارتی حمایت جاری ...
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیریوں کی اقتصادی , سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ، آزادی کی جنگ کے شہداءکو سلام : نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جبکہ آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں اور اس تحریک میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان حق خود ارادیت حاصل کرنے لیے کشمیریوں کے لیے اقتصادی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی دستور ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کشمیر کے ساتھ جھگڑا نہیں بلکہ دوستی کے خواہاں ہیں اور اسی لیے آج کے دن وہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرنے اس اجلاس میں شریک ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ 60 سقال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن کشمیر آزاد نہیں ہو سکا جبکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج تعینات کی گئی ہے۔کشمیریوں کی جانب سے آزادی اور حق خود ارادیت حاصل کرنے کے جوش و خروش میں کمی نہیں آئی نہ ہی ان کی آواز کو طاقت کے زور پر دبایا جا سکا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا تھا کہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ آئینی ، قانونی اور سیاسی حق ہے جب کہ اس مطالبے کے حق میں حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی آواز اٹھائی ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ میں قرار داد بھی پاس کروائی ہے جبکہ اب اس کا نفاذ بھی کروائیں گے اور آزادی حاصل کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ایک دن کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہو گا جبکہ اس کے ساتھ ہم بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش میں سفارتی کشیدگی، پاکستانی سفارتی اہلکار پاکستان واپس آ گئے
وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد نیلم جہلم منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اس منصوبے کے باعث کشمیر کی عوام کو روزگار ملے گا اور یہاں خوشحالی آئے گی۔آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہناتھا جلد خنجراب سے اسلام آباد تک ایکسپریس وے بنائی جائے گی جس سے روابط قائم کرنے میں آسانی ہو گی۔اور کشمیر کے قریب پاکستان اور چائنہ دروازے کے ذریعے بھی کشمیر کی عوام کو فائدہ ملے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر 1999 ءکی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج یہ منصوبے مکمل ہو چکے ہوتے۔لیکن اب ان منصوبوں کو مختصر عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وہ مارچ کے مہینے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ مظفر آباد کا دورہ کریں گے اور مختلف منصوبوں کو شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر مزید وقت میسر ہوا تو ان منصوبوں کو موقع پر بھی جا کر دیکھنے کی کوشش کریں گے جن میں بجلی کی پیداوار سب سے بڑا منصوبہ ہے۔جبکہ کشمیر مہاجرین کے معاملے پر بھی بات کی جائے گی۔

سینٹ الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو 38 امیدواروں کی درخواستیں موصول
پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کی گئی ہے جبکہ آل پارٹیز کانفرنس مین بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ہم دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے اور ملک کو پر امن بنائین گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت کے استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں جس کا راستہ کٹھن ہے لیکن منزل دور نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جماعت کا کوئی بھی مسئلہ ہو ہم اس کی مدد کرنے کو تیار ہیں کیونکہ اگر آزاد کشمیر مضبوط ہو گا تو پاکستان مضبوط ہو گا۔اور آئندہ آنے والی حکومتوں کو بھی چاہیئے کہ اسی طرح کام کریں تاکہ ملک میں تبدیلی آ سکے۔

مزید :

مظفرآباد -Headlines -