قوم کو نئے سال کی مبارکباد، وزیر اعظم کا 2015 میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار

قوم کو نئے سال کی مبارکباد، وزیر اعظم کا 2015 میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا ...
قوم کو نئے سال کی مبارکباد، وزیر اعظم کا 2015 میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سال 2015 کی آمد پر وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان میں میاں نواز شریف نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارک دی اور قوم سمیت وطن عزیز کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ سال 2015 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیں۔انہوں نے پاک فوج اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -