تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا ایوان آمد پر والہانہ استقبال

تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا ایوان آمد پر والہانہ استقبال
تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا ایوان آمد پر والہانہ استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا ایوان میں پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا اور حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر انہیں خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی قیادت میں پنجاب اسمبلی پہنچے تو حکومتی اراکین نے پرجوش انداز میں ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ امید ہے کہ کمیشن شفاف انداز میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین بالخصوص خواجہ آصف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تحریک انصاف والے جن اسمبلیوں کو گالیاں دیتے رہے آج اسی اسمبلی میں آکر بیٹھ گئے ہیں، انہیں کچھ شرم اور حیاءکرنی چاہئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -