سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا انکشاف

سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں سیٹ ...
سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا انکشاف
کیپشن: pervaiz khatak copy.jpeg

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے راکین اسمبلی کو اجازت دی تھی کہ وہ سینیٹ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی سیٹ پر اپنی مرضی سے ووٹ دیں جس کے باعث وہاں سے مسلم لیگ (ن) سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
سینیٹ الیکشن کیلئے خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پرویز خٹک کے اعتراف نے عمران خان کے دعوﺅں کی قلعی بھی کھول دی ہے جن کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ انتخابات میں ماسوائے اتحادیوں کے کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دعوﺅں کے برعکس تحریک انصاف کے اسمبلی ممبران کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دینا تحریک انصاف کیلئے لمحہ فکریہ ہے جبکہ یہ بھی واضح ہونا چاہئے کہ یہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ عمران خان کی رضامندی سے ہوئی ہے یا ان کے مشورے کے بغیر ہی کر لی گئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -