کھلاڑی پرجوش، متوالے ہوشیار، فیصل آبادمیں ڈنڈے ، پولیس اور واٹرکینن تیار، تصادم کا خدشہ ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم

کھلاڑی پرجوش، متوالے ہوشیار، فیصل آبادمیں ڈنڈے ، پولیس اور واٹرکینن تیار، ...
کھلاڑی پرجوش، متوالے ہوشیار، فیصل آبادمیں ڈنڈے ، پولیس اور واٹرکینن تیار، تصادم کا خدشہ ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج اور شہر بند کرنے کے فیصلے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک اور سکولوں میں حاضری معمول سے کم ہے تاہم چوک گھنٹہ گھر کے اطراف میں آٹھوں بازار معمول کے مطابق کھلناشروع ہوگئے ہیں جبکہ حکومت نے زبردستی دکانیں ، کاروبار بند کرانے والوں کو گرفتار کرنے کافیصلہ کرلیاہے اور اس سلسلے میں جیلوں کی پچاس بیرکیں خالی کراکر قیدیوں کی منتقلی کیلئے دوسرے اضلاع سے بھی گاڑیاں اور واٹرکینن منگوالی گئی ہیں جبکہ مجموعی طورپر آٹھ ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ، تمام سرکاری ہسپتالوں ایمرجنسی کا اعلان کردیاگیاہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی میدان میں اُترگئے ہیں ، ملت روڈ اور کلیم شہید روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں جبکہ ناولٹی چوک پولیس بیریئرز سے ہی پی ٹی آئی کارکنان نے بند کردیااورپولیس اہلکار تماشادیکھتے رہے تاہم اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیرمملکت عابد شیرعلی کے گھر لیگی کارکنان کی بھاری تعدادموجود ہے جو تحریک انصاف کی طرف سے بلاک کی گئیں سڑکیں کھلوانے کیلئے میدان میں آئیں گے لیکن پولیس اور ضلعی انتظامیہ تاحال صرف قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ بار نے بھی مہنگائی و بے روزگاری کیخلاف احتجاج کا اعلان کررکھاہے۔

فیصل آباد میں احتجاج سے قبل اہم کامیابی
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2013ءمیں مبینہ دھاندلی کے خلاف 14اگست سے شروع ہونیوالی تحریک کے اگلے مرحلے ’پلان سی‘ پر عمل درآمد شروع کردیاہے اور اس ضمن میں فیصل آباد وہ پہلا شہر ہوگا جسے تحریک انصاف نے ’آج‘ بندکرنے کااعلان کررکھاہے ۔ تحریک انصاف کے ٹریک ، شہریوں کی آمدورفت معطل کرنے کے اعلان کے بعد 30لاکھ آبادی والے شہر میں ٹریفک معمول سے کم ہے تاہم ٹرانسپورٹرز نے تمام روٹس پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل (پی ٹی وی نیوز) کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کہاہے کہ اگر تحریک انصاف کے کارکنان نے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو وہ مقابلہ کریں گے ۔

وہ شہر جو 50سال سے مسلسل جل رہا ہے
پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کے لیے مختص نو مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے ۔ شہرکے مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہوناشروع ہوگئے ہیں جنہوں نے کلیم شہیداور ملت روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلائے اور سرگودھاروڈ پر ٹریفک معطل رہی جبکہ کارکنان نے کلیم شہید چوک میں تعلیمی ادارہ بھی بندکرانے کی کوشش کی ۔ نڑوالا چوک ،پنچ پلیاں اور سمندری روڈ پر بھی تحریک انصاف کے کارکنان نکل آئے ہیں ۔دوسری طرف چوک گھنٹہ گھر میں تحریک انصاف کے بینرز پھاڑ دیئے گئے ہیں اور آٹھوں بازار معمول کے مطابق کھلناشروع ہوگئے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں اور کسی کو زبردستی سکول بند کرانے یا آنے جانیوالوں کوروکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم سکولوں میں حاضری معمول سے کم ہے ۔

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے جوڑوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں انوکھی سزا پر غور
اُدھر انتظامیہ نے زبردستی ہڑتال کرانے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیاہے اور اِس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، سنٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل کی پچاس بیرکیں خالی کرالی گئی ہیں اور گرفتار افراد کی منتقلی کے لیے ساہیوال ، لاہور، ملتان اور جھنگ سے قیدیوں کی منتقلی کیلئے استعمال ہونیوالی15 خصوصی گاڑیاں منگوالی گئی ہیں ۔ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،15,00پولیس اہلکار مختلف اضلاع سے فیصل آباد میں پہنچ گئے ہیں ، مجموعی طوپر آٹھ ہزار اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں اور واٹرکینن بھی منگوالی گئی ہیں ۔
تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔

چین کا حیران کن" لٹکتا" قبرستان
سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو ہمشیہ احتجاج کی سیاست کی اجازت دی ، حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کی جانب گامزن ہے لیکن لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ن لیگ نہیں ۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ بار کی اپیل پر وکلاءبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے تاہم بار کی طرف سے بے روزگاری اورمہنگائی کے نام پر ہڑتال کی جارہی ہے ۔

مزید :

قومی -Headlines -