رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان،نامزد ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان،نامزد ملزم ...
رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان،نامزد ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر قانون نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا اور لیگی کارکن ندیم مغل ، ایف آئی آر میں نامزدملزم امتیاز ولد سراج کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا، اُن کاکہناتھاکہ یہ دونوں بندے فائرنگ کرنیوالے نہیں ، پی ٹی آئی نے ملزم کی طرف داری کی اور نامزدنہ ہونے کی وجہ سے اصل ملزم بچ نکلے گا۔ گزشتہ روز فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق نہ تو ن لیگ سے ہے اور نہ ہی مجھ سے ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان نے ملک میں فتنہ فساد کروانے اور جمہوریت کوڈیل کرنے کا جو ایجنڈ شروع کیا ہے اس کے تحت گزشتہ روز فیصل آبادمیں پہیہ جام کا اعلان کیا تھا اور تاجروں نے کھل کر عمران خان کی ہڑتال کی مخالفت کی ۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر معمول کے مطابق کھل چکا تھا اور ٹریفک رواں تھی اس ناکامی کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آ ئی نے اپنے دوسرے ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے فیصل آباد میں تین جگہوں پر اپنے کارکنوں کو بھیجا اور باقاعدہ ٹرالیوں میں پتھر بھر کرمنگوائےگئے اور جلاﺅ گھیراﺅ کا پلان مکمل کیا لیکن مسلم لیگ نے صبر سے کام لیا ۔

رنا ثناللہ نے کہا کہ کسی جگہ پر تشددنہیں ہوا صرف ایک جگہ ناولٹی چوک پر جب پی ٹی آئی کے کارکن جلاﺅ گھیراﺅ کررہے تھے تو ایک شخص نے بھیڑ سے نکل کر اندھا دھند فائرنگ کی لیکن کیمرے کی آنکھ نے اسے پکڑ لیا اور اس کے علاوہ پورا شہر پر امن تھا کسی اور جگہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔رانا ثناء اللہ نے میڈیا کی طرف سے نام لیے جانے پر ندیم مغل کو پیش کردیا جس کی شکل تصویر کیساتھ نہیں ملی جبکہ ایف آئی آرمیں نامز دملزم امتیاز ولد سراج کو بھی پیش کردیا جس کی مونچھیں بھی نہیں تھیں ۔ رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ اصل ملزم گرفتاری سے قبل ہی بری ہوگیا کیونکہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اپنے محلے دار لیگی کارکنوں کو نامزد کرکے ایک مرتبہ پھر سیاست کی ۔

سوالات کے جواب میں رانا ثناء کاکہناتھا کہ نادرا سے رپورٹ آجائے گی جبکہ اُن کے حلقے میں سے کسی بھی شخص نے  پہچاننے سے انکار کردیاہے ، اس سوال کا جواب تو تحریک انصاف والے دے سکتے ہیں ، شاید وہ اس شخص کو جانتے ہوں ۔
پی ٹی آئی قیادت نے اس واقع کی ذمہ داری مجھ پر ڈالنے کی کوشش کی اور کہا کہ ہم آپ کے گھر آ رہے ہیں ،اگر آتے توہم  ان کی دعوت کرتے، انہوں نے گھنٹہ گھر کا پروگرام منسوخ کردیا او ر3000ہزار لوگوں کیساتھ اور 80گاڑیوں کا قافلہ لے کر فیصل آباد کی سڑکوں پر گھومتے رہے،میرے گھر کے گھیراؤ کی کوشش کی جس پر پولیس نے اپنا فرض انجام دیا اور وہ بھی ذمہ داران کیخلاف درخواست دیں گے،عمران خا ن کہتے تھے کہ جب میں آﺅں گا تو سارا شہر بند کروں گا ۔لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور نہ ہی فیصل آباد بند ہوا اور نہ ہی فیصل آبادکی آباد ی 3000 نہیں ہے یہ وہی لوگ ہیں جنہیں ہم لاہور اور دیگر شہروں میں بھی دیکھتے رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -