اگر دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان ’ڈی فار ڈینجر‘ کا اعلان کریں گے: عمران خان

اگر دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان ’ڈی فار ڈینجر‘ کا اعلان کریں گے: ...
اگر دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان ’ڈی فار ڈینجر‘ کا اعلان کریں گے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے کراچی میں سارا دن پر امن دھرنا دے کر ثابت کر دیا ہے کہ اس شہر میں پر امن طریقے سے بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے، حکومت پر بھرپور پریشر ڈال رہے ہیں لیکن اگر جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا جاتا تو پھر اپنے پلان ڈی فار ڈینجر کا اعلان کریں گے۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پر دھاندلی کی تحقیقات کروانے کیلئے مسلسل پریشر ڈال رہے ہیں اور اب حکومت بھی بات چیت پر تیار ہو گئی ہے، حکومت جلد سے جلد آزاد عدالتی کمیشن کا قیام عمل میں لائے تاکہ 2013 میں عوام کے حقوق پر پڑھنے والے بڑے ڈاکے کو بے نقاب کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے بعد کراچی میں پربھی کامیاب احتجاج پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہین اور مجھے پتہ ہے کہ اس کے بعد لاہور بھی تیار ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -