ایم کیو ایم کی جانب سے فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے : چوہدری نثار

ایم کیو ایم کی جانب سے فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے : ...
ایم کیو ایم کی جانب سے فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے : چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فوج اور رینجر ز کے خلاف دیے گئے بیان کے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین کی جانب سے پاک فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے۔چوہدری نثار نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے فوج اور رینجرز کے خلاف بیان بازی ناقابل برداشت ہے جبکہ یہ وہی فوج ہے جس کے ساتھ ایم کیو ایم 9 سال تک اقتدار میں شریک رہی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کو بار بار فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اسی فوج کی قربانیوں کی تعریف بھی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بار بار کی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ سے سوال اٹھایا کہ کیا کسی بھی ملک میں کوئی شخص اپنی فوج کے بارے میں ایسی زبان استعمال کر سکتا ہے؟ جبکہ انہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔اور اگر ایم کیو ایم اپنے موقف میں درست ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے رابطہ کرے لیکن فوج کے بارے میں ایسی بیان بازی اور ہرزہ سرائی سے گریز کرے ۔

نائن زیرو پر چھاپے کے بعد 3 روز میں کراچی میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی : کراچی پولیس چیف

مزید :

قومی -اہم خبریں -