تحریک انصاف کے احتجاج میں ’روعمران رو‘ کے نعرے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج کیاجارہاہے لیکن اِسی دوران عمران خان کیخلاف بھی نعرے لگتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بیشتر افراد نے مال روڈ پر نعرہ بازی کی جبکہ بعض دیگر مقامات پر گاہے بگاہے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نعرہ بازی ہوتی رہی ۔ یہ نعرے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنیوالے شہریوں نے لگائے ۔ مال روڈ پر روکے گئے شہریوں نے احتجاج کیخلاف احتجاج کیا اور’روعمران رو، راستہ دو‘ کے نعرے لگائے جبکہ ٹائر پہلے ہی تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف جلائے گئے تھے ۔