آٹھ دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد، 24 گھنٹوں میں پھانسی دی جائے گی

آٹھ دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد، 24 گھنٹوں میں پھانسی دی جائے گی
آٹھ دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد، 24 گھنٹوں میں پھانسی دی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے سنگین جرائم میں ملوث 8 دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں جنہیں اب پھانسی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 8 دہشت گردوں کو 8 مختلف مقدمات میں سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے رحم کی اپیل کی جو وزارت قانون نے صدر مملکت کو بھجوا دیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے اپیلیں مسترد کر دی ہیں اور اب ان آٹھوں دہشت گردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -