خرابیوں اور فتنوں کو ختم کرنے کا وقت آگیاہے:وزیر اعظم
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا بلوچستان اسمبلی کے ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی فتنے اور دہشتگرد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اب خرابیوں اور فتنوں کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دہشتگرد گھبراکرامام بارگاہوں اورمسجدوں پر حملہ کر رہے ہیں ۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر 20 نکاتی ایجنڈا بنایا ہے جس پر عمل کرکے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔لوڈ شیڈنگ پر بات کرتے ہوئے نواز شریف کاکہنا تھا کہ ہم دن رات کام کر رہے ہیں اور ہمیں صرف لوڈ شیڈنگ نہیں بلکہ دہشتگردی بھی ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی درامد سے ملک میں 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس کے بعد ملک میں وافر بجلی موجود ہوگی۔