ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کا قیدیوں کو پروٹوکول ، سرکاری دستاویزات نے صولت مرزا کے موقف کی تصدیق کردی

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کا قیدیوں کو پروٹوکول ، سرکاری دستاویزات نے صولت ...
ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کا قیدیوں کو پروٹوکول ، سرکاری دستاویزات نے صولت مرزا کے موقف کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری دستاویزات نے صولت مرزا کے پیپلزپارٹی کی طرف سے ایم کیوایم کے کارکنان کو جیل میں پروٹوکول دینے کے انکشاف کی تصدیق کردی ہے اور اس سلسلے میں سامنے آنیوالے اجلاس کے منٹس کے مطابق متحدہ کارکنان جیل افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ صوبائی وزیرجیل خانہ جات نے بھی ایم کیوایم کارکنان کو الگ بیرک الاٹ کرنے کی رضامندی دیدی تھی ۔

صولت مرزا کا مکمل بیان سننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
جیونیوز کو ملنے والی دستاویزات پر موجودہ کراچی پولیس چیف اور اس وقت کے آئی جی جیل خانہ جات غلام قادر تھیبو کے دستخط موجود ہیں جو سنٹرل جیل میں موجود آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں ہونیوالے اجلاس کے منٹس ہیں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیرجیل خانہ جات صادق علی میمن کی زیرصدارت 28اکتوبر 2011ءکو ہونیوالے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے دووزراءاور ایک رکن اسمبلی نے شرکت کی تھی تاہم اس وقت کے وزیرصحت اور متحدہ رہنماءڈاکٹرصغیر احمد اپنی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے ۔
اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے 195قیدیوں کے معاملات پر بات چیت ہوئی اور فیصلہ ہواکہ اِنہیں الگ بیرک دی جائے اوریہ الگ بیرک مسرت یا حیدروارڈہوسکتی ہے تاہم جیل حکام کا موقف تھاکہ یہ وارڈز بی کلاس قیدیوں کیلئے مختص ہیں ۔

صولت مرزا کون ہے؟ جانتاہی نہیں ، الطاف حسین کاموقف جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
اجلاس کے منٹس سے یہ بھی ثابت ہواکہ صادق میمن نے متحدہ سے تعلق رکھنے والے سات ملزمان کی ملیر سے سنٹرل جیل منتقلی پر رضامندی ظاہر کی تھی ۔
جیل حکام نے متحدہ کے رہنماﺅں سے شکایت کی کہ ایم کیوایم کے کارکنان جیل قوانین پر عمل نہیں کرتے اورصولت مرزا سمیت دیگر قیدی افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں ، صولت مرزاکی ایک دھمکی کو منٹس میں شامل کیاگیاہے اور کہتاتھاکہ ”افسران کے بچے کہاں کہاں جاتے ہیں ، صولت مرز کو سب معلوم ہے‘جس پر جیل حکام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ ایسانہیں ہوگا، اگرکسی کو نقصان پہنچاتو پھر ذمہ داران سے نمٹ لیں گے ۔

صولت مرزا کے موقف کی تردید ، شرجیل میمن کا موقف جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
یادرہے کہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں متحدہ کے قیدیوں کو پروٹوکول دیاجاتاہے جس پر ایم کیوایم کے قائد نے سرے سے صولت مرزا سے ہی لاتعلقی کا اظہا کردیا جبکہ شرجیل میمن نے کہاکہ حکومت کا یہ فیصلہ کبھی نہیں رہا، اگر ہے تو وہ جیل حکام خود ہی کرتے ہیں ، اگر پروٹوکول کو ملحوظ خاطر لاناہوتاتو صولت مرزا کو مچھ جیل میں منتقل کرنے کی ضرورت ہی درپیش نہ آتی تاہم اب سرکاری دستاویزات نے سب کے بیانات کا پول کھول دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -